پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور

0 142

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شبلی فراز کی مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ شبلی فراز سینیٹر ہیں اور مقدمات کی تفصیلات کے لئے درخواست دائر کی ہے، درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔

عدالت نے سینیٹر شبلی فراز کی 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت دے دی اور وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے درخواست گزار کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.