ملک میں تمام خرابیوں کی وجہ الیکشن چوری، عوام کو ملک کا فیصلہ کرنے دیں: شاہد خاقان

0 120

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں تمام خرابیوں کی وجہ الیکشن چوری ہے،عوام کو ملک کا فیصلہ کرنے دیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو فیصلہ نہیں کرنے دیں گے تو ملک کیسے چلے گا؟ سیاسی انتشار ہوگا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، رول آف لا نہیں ہوگا تو معیشت ترقی نہیں کرے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ سیاسی نظام کی ناکامی اور ترقی نہ کرنا مہنگائی کی وجہ ہے، ہم آئی ایم ایف کو خود کہتے ہیں ہم نالائق ہیں، خود معیشت چلانے کے قابل ہوں تو آئی ایم ایف کی کوئی ضرورت نہیں، جن ملکوں نے اپنا نظام نہیں بدلا انہوں نے ترقی نہیں کی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہری ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کیسے چلے گا؟

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.