مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کریگی: شبلی فراز

0 100

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی کا کہنا ہے مذاکرات کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور ہو رہی ہے، حکومت کے مفاد میں ہے کہ اسے باضابطہ مذاکرات کی پیشکش کرنی چاہیے، مذاکرات کی صورت حل نکلتا ہے تو یہ بہتر ہوگا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کا بیان آیا ہے کہ وہ کچھ دنوں کیلئے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کر سکتے ہیں، ہماری مذاکراتی کمیٹی کے ممبران سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات ہی نہیں کرائی جا رہی، جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی تب تک کمیٹی کی حدود کا تعین نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت اپوزیشن کو ہینڈل نہ کر سکے تو ملک کا زیادہ نقصان ہوتا ہے، ملک کے فائدے میں ہے کہ سیاسی استحکام ہو، اسی سے معاشی استحکام جڑا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا خیب پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے، حکومت امن و امان اور باقی مسائل کو اکیلے حل نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس نہ مینڈیٹ ہے اور نہ ہی انہیں عوام کی سپورٹ حاصل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.