ججز کی تقرریوں میں سیاسی مداخلت کا کیس، بنچ کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب

0 110

سندھ ہائیکورٹ کے ججز کی تقرریوں میں سیاسی مداخلت روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے بنچ کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔

جسٹس جنید غفار نے کہا کہ یہ درخواست ہمارے پاس کیوں آئی ہے؟ آئینی بنچ میں جانی چاہیے، درخواست میں کیا استدعا کی گئی ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا جاری کردہ نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں کے 2 الگ وکیل کیوں ہیں؟ ہم ایک درخواست میں ایک ہی وکیل کو سنیں گے، پہلےعدالت کو مطمئن کریں یہ درخواست ریگولر بنچ میں کیوں ہے آئینی بنچ میں کیوں نہیں؟

بعدازاں عدالت نے بنچ کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.