عمران خان مقدمات کا سامنا کرکے خودکو بےگناہ ثابت کرینگے پھر باہر نکلیں گے: علیمہ خان

0 106

عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کا سامنا کرکے خود کو بے گناہ ثابت کریں گے اور پھر باہر نکلیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں ہاؤس اریسٹ میں نہیں جاؤں گا، سب قیدیوں کو رہا کریں، اگر مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھ لیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان اپنے مقدمات کا سامنا کرکے خود کو بے گناہ ثابت کریں گے اور پھر باہر نکلیں گے۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہےکہ ملکی معیشت کے لیے تین چیزیں درکار ہیں، قانون کی حکمرانی، سیاسی استحکام اور امن ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.