فیفا ویمنز ورلڈ کپ، 20 جولائی سے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں ہوگا

نویں ایڈیشن میں دنیا بھر سے فٹ بال کی 32 ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی

0 61

آکلینڈ(شوریٰ نیوز) فیفا ویمنز ورلڈ کپ، 20 جولائی سے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں ہوگا،نویں ایڈیشن میں دنیا بھر سے فٹ بال کی 32 ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام خواتین کا یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جس میں ایک سے زیادہ میزبان ملک ہیں اور یہ پہلا میگا ورلڈ کپ بھی ہے جو متعدد کنفیڈریشنز میں منعقد ہوگا، آسٹریلیا ایشین کنفیڈریشن میں جبکہ نیوزی لینڈ اوشینین کنفیڈریشن میں ہے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ نیوزی لینڈ اور ناروے کی ٹیموں کے درمیان ایڈن پارک، آکلینڈ میں 20 جولائی 2023ء کو کھیلا جائے گا، اسی روز کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلا جائے گا۔امریکا کی ویمنز ٹیم دفاعی چیمپئن ہے، امریکی ویمن فٹ بال ٹیم نے 2015ء اور 2019ء کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، عالمی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 20 اگست 2023ء کو آسٹریلیا کے سڈنی اولمپک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.