اے وی سی چیلنج کپ میں والی بال ٹیم کی عدم شرکت، پاکستان کو جرمانہ

وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کیا تھا

0 59

لاہور(شوریٰ نیوز)اے وی سی چیلنج کپ میں والی بال ٹیم کی عدم شرکت، پاکستان کو جرمانہ،وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کیا تھا، ایشین والی بال کنفیڈریشن (اے وی سی) چیلنج کپ میں والی بال ٹیم کی عدم شرکت کے باعث پاکستان پر 20 ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ایشین والی بال کنفیڈریشن چیلنج کپ رواں ماہ چائنیز تائی پے کے میں کھیلا گیا جس میں پاکستانی والی بال ٹیم نے یقین دہانی کے باوجود شرکت نہ کی۔وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کیا تھا، ایونٹ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اور ویتنام کے ساتھ گروپ ای میں شامل تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.