پولینڈ ،چھوٹا طیارہ تباہ، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی

موسم کی خرابی باعث حادثے میں زخمی 8 افراد نے ہینگر میں پناہ اختیار لی تھی

0 149

پولینڈ(شوریٰ نیوز) پولینڈ ،چھوٹا طیارہ تباہ، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی،موسم کی خرابی باعث حادثے میں زخمی 8 افراد نے ہینگر میں پناہ اختیار لی تھی ۔ یہ واقعہ وارسا کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ سیسنا ہینگر سے ٹکرا گیا۔ پولینڈ کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں جہاز کے پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حادثے کے زخمیوں میں شامل 8 افراد نے موسم کی خرابی کی وجہ سے ہینگر میں پناہ اختیار کی ہوئی تھی، حادثے سے متعلق فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جہاز کے تباہ ہونے کی وجہ موسم کی خرابی ہوسکتی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی 4 ہیلی کاپٹر اور 10 ایمبولینسز کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا تھا اس دوران طیارے کے3 مسافروں کو ریسکیو کیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.