عدالت نے کنول شوذب کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی

0 106

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔

کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، کنول شوذب کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت جمع کرا دی گئی۔

ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالتی حکم پر کنول شوذب کے خلاف مقدمات کی تفصیلات جمع کرائیں جس میں کہا گیا ہے کہ کنول شوذب پر اسلام آباد کی حدود میں 5 مقدمات درج ہیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.