لاہور،بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

بچے بارش کے پانی میں نہا تے ہوئے قریبی کھمبے میں آئے کرنٹ کی زد میں آئے، ترجمان ڈی سی

0 75

لاہور (شوریٰ نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں بارش کے دوران نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دو بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ افسوسناک واقعہ دھوبی محلہ چرر پنڈ میں پیش آیا۔ترجمان ڈی سی لاہور کے مطابق بچے بارش کے پانی میں نہا تے ہوئے قریبی کھمبے میں آئے کرنٹ کی زد میں آئے، 8سالہ زبیر اور 12سالہ فیضان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 10سالک ظہیر زخمی ہوا ۔زخمی بچے کا جنرل ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جاں بحق ہونے والے بچوں کے خاندان سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اے سی کینٹ فوری موقع پر پہنچے ۔دوسری جانب ہربنس پورہ میں بجلی کے سوئچ بورڈ سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ۔ جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ۔ جاں بحق شخص کی شناخت 28 سالہ اعجاز سلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.