کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 7سابق ناظمین اور کونسلرز پی پی میں شامل

پیپلز پارٹی صوبے کی مضبوط ترین قوت ہے ، پی پی رہنما اور ممبر صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی سید حسنین ہاشمی

0 85

کوئٹہ (شوریٰ نیوز ): کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 7سابق ناظمین اور کونسلران نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق غفار رند، فارق یوسفزئی ، محمد شفیق کاکڑ، عبدالصمد مینگل ،جاوید محمد حسنی ،میر جان محمد لانگو ، میر رضا محمد رند نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر صوبائی صدر پیپلز پارٹی میر چنگیز جمالی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سابق ناظمین اور کونسلران کی پیپلز پارٹی میں شمولیت انتہائی حوصلہ افزاء ہے، کوئٹہ شہر کے پانی، بجلی ،ٹریفک ، بنیادی سہولیات کے مسائل پیپلز پارٹی ہی حل کر سکتی ہے،صوبائی صدر پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جیالے ہمارا سرمایہ ہیں کارکنوں سے ہمارا رشتہ اپنے خون کے رشتوں کے برابر ہے ۔ پی پی رہنما اور ممبر صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی سید حسنین ہاشمی کا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صوبے کی مضبوط ترین قوت ہے ،پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے مرکزاور بلوچستان میں حکومت بنائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.