سب میرین کیبل میں خرابی، ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

0 102

سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی ہوئی ہے۔

پی ٹی اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق کیبل پاکستان کوبین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیمیں خرابی دورکرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور پی ٹی اے کی جانب سے صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.