بلوچستان اورگوگل کےدرمیان اسکالرشپ اورانٹرن شپ کےحوالےسےمعاہدہ طے

معاہدے کا مقصد نوجوانوں کو عصر جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے آن لائن روزگار کے قابل بنانا ہے

0 68

کوئٹہ (شوریٰ نیوز)حکومت بلوچستان اورآن لائن سرچ انجن کمپنی گوگل کےدرمیان صوبےکےنوجوانوں کوگوگل اسکالرشپ اورانٹرن شپ کےحوالےسےمعاہدہ طے پاگیا۔اس معاہدے کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو آئی ٹی مہارت کی فراہمی کےساتھ ساتھ نوجوانوں کو عصر جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے آن لائن روزگار کے حصول کے قابل بنانا ہے جبکہ معاہدے کےتحت گوگل صوبائی محکمہ اطلاعات کی ڈیجیٹلائزیشن میں معاونت بھی فراہم کرےگا۔حکومت بلوچستان اور گوگل کےدرمیان طے پائے گئے معاہدے پر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی طیب لہڑی اورسیکرٹری اطلاعات محمدحمزہ شفقات نےصوبائی حکومت اور گوگل ٹیم لیڈرعمرفاروق نے گوگل کی جانب سے دستخط کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.