ملک میں بڑے چور اسمبلیوں اور سینیٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، جو سیٹیں خریدتے ہیں: خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب تو فارم 45 ملے ہیں لیکن 2018 میں ہمیں تو ملے ہی نہیں تھے، ملک میں بڑے چور اسمبلیوں اور سینیٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، یہ لوگ سیٹیں خریدتے ہیں۔ سیالکوٹ میں میڈياسے گفتگو میں خواجہ…

آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا معاملہ، الیکشن کمیشن میں سہولت سینٹر قائم

الیکشن کمیشن میں عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے سہولت سینٹر قائم کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے سینٹر کمرہ نمبر 107 میں قائم کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعت کے سربراہ کی جانب سے…

پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہوا، ہمارے درمیان پہاڑ حائل ہے: فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوا، دونوں جماعتوں کے درمیان دیوار نہیں پہاڑ حائل ہے، اس کو عبور کرنا آسان کام نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں…

پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات، آزاد امیدواروں سے متعلق امور پر مشاورت

پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں علامہ راجہ ناصرعباس، بیرسٹرگوہر ور صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب بھی ملاقات…

جن حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا الیکشن کمیشن اُن کے نتائج کا آڈٹ کرے: فافن کی تجویز

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے تجویز دی ہے کہ جن حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا الیکشن کمیشن اُن کے نتائج کا آڈٹ کرے، آڈٹ میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور آزاد مبصرین کو شامل کیا جائے۔ فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن…

طے تھا کمیٹیوں کے رکن یا رہنما زیرغور نکات پر بیان نہیں دے گا، اکابرین پاسداری کریں: ڈار

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو حکومت سازی سے متعلق بیان نہ دینے کے وضع کردہ ضابطےکی پاسداری کی ہدایت کردی۔ اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ اکابرین مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی…

آصف زرداری سے بلوچستان سے 3 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، پی پی میں شامل

سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان سے صوبائی اسمبلی نشست پر کامیاب ہونے والے 3 آزاد ارکان نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر سے ملاقات کرنے والے بلوچستان سے 3 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔…

مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سندھ بنائے جانے کا امکان

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ کو ایک بار پھر سندھ کا وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ میں آئندہ وزیر اعلیٰ کے لیےمشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو…

انتخابات میں مبینہ دھاندلی: جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی

انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔ اعلامیہ جماعت اسلامی کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس 25 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی،کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام جماعتوں کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا۔ اعلامیے میں…

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہکیخلاف اندراج مقدمہ کی منظوری

انتخابی نتائج میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر نگران پنجاب کابینہ نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ اور ضابطہ فوجداری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔ ذرائع…