براؤزنگ زمرہ
ہوم پیج
شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی وزیراعظم ہاؤس آمد پرانہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
شہبازشریف نے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد: ایوان صدر میں شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔
شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب
اپوزیشن کے نامزد امیدوار شہباز شریف بلامقابلہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے ارکان انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔
ملک کا نیا وزیراعظم کون؟ قومی اسمبلی میں انتخاب آج ہوگا
اسلام آباد: پاکستان کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا، قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کیلیے متحدہ اپوزیشن نے شہباز شریف کو متفقہ امیدوار نامزد کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو مقابلے کے لیے میدان میں اتارا ہے۔
پاکستان 1947ء میں بنا لیکن آج پھر سے آزادی کی جدوجہد شروع ہورہی ہے، عمران خان
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام ہی ملک کی خود مختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں۔
متحدہ اپوزیشن کا قائد ایوان کے لیے شہباز شریف کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے قائد ایوان کے لیے شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان
اسلام آباد: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، شیخ رشید اور فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتے، اگر شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو کل ہی مستعفی ہوجائیں گے۔
عمران خان کے خلاف ’غیر ملکی سازش‘؛ پی ٹی آئی حامیوں کا ملک گیراحتجاج+تصاویر
عمران خان کی بطور وزیراعظم سبک دوشی اور پی ٹی آئی چیئرمین کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں نے ملک گیر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین نے اپوزیشن اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ اپنے قائد سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
تحریک عدم اعتماد؛ قومی اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےلیے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا اور آدھا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا جس کے بعد اجلاس دوبارہ دو گھنٹے تاخیر سے ڈھائی بجے شروع ہوا۔
7 اپریل کا فیصلہ؛ حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 7 اپریل کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے حکومت نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا ہے۔