براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر جوابات ایجنڈے کا حصہ ہیں، وزیر داخلہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس میں مزید…

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو ایک بار پھر معطل کر دیا گیا۔ کوئٹہ میں پانچ روز سے معطل موبائل انٹرنیٹ سروس کو گزشتہ روز بحال ہونے کے بعد آج ایک بار پھر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق…

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور

کراچی کے ضلع شرقی کی عدالت نے ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی۔ ضلع شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کے خلاف ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض فرحان…

سانحہ گیاری سیکٹر کے شہدا کی 13 ویں برسی، قوم کا خراج عقیدت

سانحہ گیاری سیکٹر کے شہدا کی 13 ویں برسی آج منائی جارہی ہے، اس موقع پر پوری قوم نے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سیاچن کا محاذ دنیا کا بلند ترین میدان جنگ ہے ،اس محاذ پر دشمن کے علاوہ شدید ترین موسم بھی پاک فوج کے آفیسر…

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث عالمی مارکیٹ کا اعتماد میں بڑھنے سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوگیا، جس سے 8 ماہ میں 5.4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ پاکستان کی آئی ٹی، کمپیوٹراور ٹیلی کام میں خدمات کی…

نظر بندی قانون: جسٹس خالد اسحاق کی کیس سننے سے معذرت، پانچ رکنی بنچ تحلیل

نظر بندی قانون کے سیکشن تین کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بنچ تحلیل ہوگیا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے نظر بندی قانون کیس کی سماعت کی، پانچ رکنی بنچ کے ممبر جسٹس خالد اسحاق نے…

شراب، اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت…

لاہور: جوہر ٹاؤن میں سکول وین الٹ گئی، 14 بچے شدید زخمی

لاہور کے ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 6 جوہر ٹاؤن میں سکول وین الٹ گئی جس کے نجیتے میں 14 بچے شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں 14 بچے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، کچھ بچوں کے بازوؤں اور ہاتھوں کی…

وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع

وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع ہے۔ لیگی قیادت 11 اپریل کو لندن پہنچے گی، ،وزیراعظم بیلاروس کے دورے کے بعد لندن پہنچیں گے، شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ نواز شریف لندن سے…

ملتان :کنٹینر اور ویگن میں تصادم سے تین افراد جاں بحق

کنٹینر اور ہائی ایس ویگن میں تصادم سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سہو چوک خانیوال روڈ پر پیش آیا جہاں کنٹینر نے ویگن کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ12 افراد زخمی ہوئے ۔…