براؤزنگ زمرہ
پاکستان
پاکستان کی خبریں۔
سعودیہ، کینیڈا، امارات سمیت 6 ملکوں سے مزید 100 پاکستانی بے دخل، 17 گرفتار
سعودی عرب، کینیڈا ، متحدہ عرب امارات سمیت 6 ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے سعودیہ سے واپس بھیجے گئے 17 افراد کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ منتقل کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے…
اللہ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا: نواز شریف
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں،اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔
لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔
ارکان پنجاب…
خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے تعمیراتی کام کا آغاز
عالمی بینک کے تعاون سے 460 ملین ڈالرز کی لاگت سے خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے پر عمل در آمد شروع ہوگیا۔
منصوبے میں پشاور سے طورخم سرحد تک 4 رویہ ایکسپریس وے اور صنعتی زون کا قیام شامل ہے۔ پورے خطے کو مواصلاتی راہداری کے ذریعے منسلک…
بلوچستان: کوہلو کے جنگلات میں آگ لگ گئی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آ گیا
بلوچستان کے ضلع کوہلو کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا۔
ریسکیو کے مطابق کوہ جاندران کے سرحدی پہاڑوں پر آگ لگی ہوئی ہے، وسائل نہ ہونے اور افرادی قوت کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔…
صدر زرداری کی لزبن میں پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی اور پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کی۔
صدرمملکت نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار…
ارسا میں سندھ کے نمائندےکو گن پوائنٹ پر نہروں کے منصوبے پر قائل کیا گیا، شرمیلافاروقی
قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن پیپلزپارٹی شرمیلافاروقی نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنےکا معاملہ ایوان میں اٹھادیا، ان کا کہنا تھا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) میں سندھ کے نمائندے کو گن پوائنٹ پر نہروں کے منصوبے پر قائل کیا گیا۔
قومی…
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
وزیراعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی ہے۔ وزیرِ اعظم دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گےاور اماراتی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔…
ٹرانسفر ججز کو نئے حلف کی ضرورت نہیں، ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی تبدیلی کیخلاف ریپریزنٹیشن مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 5 ججز کی ریپریزنٹیشن پر فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے ججزکی سینیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججزکی ریپریزنٹیشن مسترد کردی۔ فیصلے میں تین صوبائی ہائیکورٹس سے ججزکے تبادلے کے بعد اسلام…
انسانی اسمگلنگ کا کیس: سندھ ہائیکورٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مستردکردی
سندھ ہائی کورٹ نے دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، وکیل صفائی عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ…
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پیکا پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت تاحال جاری ہے، وزارت…