براؤزنگ زمرہ
پاکستان
پاکستان کی خبریں۔
آرمی چیف سے بیلاروس کے صدرکی ملاقات،دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سید عاصم منیر سے بیلاروس کے صدر الیگزنڈرلوکاشینکو نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی شعبوں میں تعاون کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔…
حکومت عمران خان کی رہائی پر تیار تھی، پھر کچھ لوگوں نے معاملات خراب کردیے: لطیف کھوسہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہےکہ حکومت گھٹنے ٹیک چکی تھی اور عمران خان کی رہائی پر تیار تھی، رکاوٹ تب آئی جب کہا گیا کہ رہا کردیں گے، ہمارا مطالبہ فوری رہائی کا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں…
ن لیگ کا بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پرپابندی کی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف پرپابندی لگانے کی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف پرپابندی کی قرارداد ایجنڈے میں شامل ہے اور قرارداد کل بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائےگی۔
قرارداد مسلم…
’تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا‘، کارکن کے سوال پر علی امین جواب دیے بغیرچلے گئے
مانسہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
گزشتہ شب سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کرالیا، آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع…
پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگنے والی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے، جلد ہی پی…
پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ہاتھ توڑ دیں گے، سیاست میں فتنے کی گنجائش نہیں ہوتی: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں باہمی مشاورت سے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ہاتھ توڑ دیں گے، سیاست میں فتنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ جو فساد…
شیخوپورہ موٹروے پر آئی جی اسلام آباد کے اسکواڈ کی گاڑی الٹ گئی، ایک اہلکار جاں بحق
شیخوپورہ موٹروے پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ شیخوپورہ موٹروے پر خانپور کے نزدیک پیش آیا۔
ریسکیو حکام کا…
عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاورحملے سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عمران خان کی ضمانت کی…
صدر ن لیگ نواز شریف سے بیلاروس کے صدر کی ملاقات
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی ملاقات ہوئی جہاں نواز شریف سے پرتپاک معانقہ ہوا۔
نوازشریف کو دیکھتے ہی بیلا روس کے صدر نے بانہیں کھول کر گلے لگایا۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے…
فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ! مریم نواز
بہت شکریہ پنجاب، پنجاب زندہ باد" وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کر دیا۔
مریم نواز نے پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دے دیا اور اشیائے خورونوش کی فراہمی برقرار…