براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

پاکستانی کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کو دبئی میں تحویل میں لے لیاگیا، امریکا بھیجنا مسئلہ بن گیا

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا، یہ محاورہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن پر صادق آتا ہے۔ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر گزشتہ دنوں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے…

‘اپنا منہ بندکرو’،کیا ایلون مسک کے 4 سالہ بیٹے نے ٹرمپ کو شٹ اپ کال دی؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کے 4 سالہ بیٹےکی امریکی صدارتی آفس میں دلچسپ اور معصوم حرکتوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔ 11 فروری کو اوول آفس میں ٹرمپ اور ایلون مسک کی میڈیا سے بات چیت کے دوران ایلون مسک کا 4 سالہ بیٹا بھی…

امریکا: ٹرمپ کے اقدامات کو معطل کرنیوالے ججز کے مواخذے کی تیاریاں

کانگریس میں ایک نیا بِل پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ان وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کیا جا سکتا ہے جنہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض اقدامات کو معطل کیا تھا۔ کچھ ریپبلکن اراکین اس اقدام کی حمایت کر رہے ہیں، جس سے عدلیہ اور…

مالی میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے درجنوں کان کن ہلاک

افریقی ملک مالی میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے درجنوں کان کن ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی مالی میں غیر قانونی طریقے سے ایک کان سے سونا نکالا جا رہا تھا جس دوران وہ بیٹھ گئی۔ کان بیٹھ جانے سے اس کے…

منی لانڈرنگ کے الزامات پر ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار

ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو حراست میں لے لیا گیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے…

یورپ میں آزادی اظہار خطرے میں ہونے کا بیان، امریکی نائب صدر کو جرمن چانسلر کا کرارا جواب

یورپ میں آزادی اظہار رائے خطرے میں ہونے کا بیان دینے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو جرمن چانسلر اولاف شولز نے کرارا جواب دے دیا۔ جرمن چانسلر اولاف شولز نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی یا یورپ کو کیا کرنا…

ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں بڑھتے اختیارات، ڈونلڈ ٹرمپ کے میڈیا پر وار

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی کے سی ای او ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں بڑھتے اختیارات سے متعلق خبروں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو نشانے پر لے لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا پر ہر…

امریکا سے نکالے گئے مزید 120 غیر قانونی تارکین وطن بھارت پہنچ گئے

نئی دہلی: امریکا سے گزشتہ روز غیر قانونی طور پر مقیم 120 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا جو خصوصی پرواز کے زریعے بھارت پہنچ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت نکالے گئے مزید 120 بھارتی شہری خصوصی پرواز کے زریعے…

ٹرمپ کے غزہ منصوبے کیخلاف ہزاروں افراد کا لندن میں احتجاجی مارچ

لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےغزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کے منصوبے کے خلاف ہزاروں افراد نے لندن میں احتجاجی مارچ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی منصوبے کے خلاف لندن میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مارچ…

نئی دہلی: ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نئی دہلی:بھارت کے شہر نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار کمبھ کے میلے باعث ریلوے سٹیشن پر شدید رش تھا، اسی دوران ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی…