براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

اسرائیلی آرمی چیف 7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر مستعفی

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے روکنے میں ناکامی پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ…

ٹرمپ کے صدر بنتے ہی اسرائیل پر نوازشیں شروع، شدت پسند اسرائیلی قبضہ گروپوں پر امریکی پابندیاں ختم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اُٹھاتے ہی انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی قبضہ گروپوں اور افراد پر بائیڈن انتظامیہ کی عائد کردہ پابندیاں ختم کر دیں۔ یہ پابندیاں اُن 78 ایگزیکٹو احکامات میں شامل ہیں جنہیں ٹرمپ نے دفتر سنبھالتے ہی منسوخ کر…

افغان طالبان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، 2 امریکیوں کے بدلے ایک جنگجو رہا

افغان حکومت نے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کردیا۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں قید افغان جنگجو خان ​​محمد امریکی شہریوں کے بدلے رہائی پانے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ خان محمد…

ٹرمپ نے امریکا کے عالمی ادارہ صحت سےعلیحدگی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی پہلے روز اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت (W.H.O) سے امریکا کے علیحدہ ہونےکے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ یہ دوسری مرتبہ ہےکہ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے امریکا کو نکلنےکا حکم دیا ہے۔اپنے…

ضرورت پڑنے پر ادویات فراہم کی گئیں، حماس کی قید سے رہا اسرائیلی قیدیوں کے ابتدائی بیانات سامنے آگئے

غزہ میں جنگ بندی کے پہلے روز معاہدے کے تحت حماس کی قید سے رہا ہونے والی اسرائیلی خواتین کے ابتدائی بیانات سامنے آگئے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اتوار کے روز جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی خواتین کو رہا گیا تھا جن کے بدلے…

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ان کی اہلیہ میلانیا کیوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر ذمہ داریوں کو سنبھال لیا ہے۔ ان کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوئی جس میں صدر کی بجائے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ اس کی وجہ ان کا منفرد لباس اور ہیٹ…

سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل بن عبدالعزيز آل سعود انتقال کرگئے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایون شاہی کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ شہزادہ عبد العزیز بن مشعل بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔ ایوان شاہی کے مطابق شہزادہ…

ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 66 افراد ہلاک

ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 66 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور 51…

صدر ٹرمپ کا کپیٹل ہل حملہ کیس میں سزا پانے والوں کیلئے معافی کا اعلان

صدر ٹرمپ نے کپیٹل ہل حملہ کیس میں سزا پانے والوں کیلئے معافی کا اعلان کر دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ جنوری سمیت کئی ملزمان کی عام معافی پر دستخط کرنے جا رہے ہیں، بائیڈن دور میں آف شور ڈرلنگ پر عائد…

روسی صدر کی امریکی ہم منصب کو گزشتہ بیانات کے تناظر میں آگے بڑھنے کی دعوت

روسی صدر نے امریکی ہم منصب کو گزشتہ بیانات کے تناظر میں آگے بڑھنے کی دعوت دیدی۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہوں، روس ڈونلڈ ٹرمپ کی براہ راست رابطوں کی خواہش کا خیر مقدم…