براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

پاپوا نیوگنی میں خوفناک قبائلی تصادم، 64 افراد ہلاک

پاپوانیوگنی میں خونریز قبائلی تصادم کے نتیجے میں کم از کم 64 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق قبائلی تصادم پاپوا نیو گنی کے دور افتادہ ریجن ہوم لینڈز کے صوبے انگا کے ضلع وپینمانڈا میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق…

مصر کا عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کیخلاف یادداشت لانے کا منصوبہ

عالمی عدالت انصاف میں آج فلسطین پر صیہونی قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہو رہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصری انفارمیشن سروس کے سربراہ ضیا رشوان نے ایک یادداشت کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے جسے مصر فلسطینی علاقوں میں جاری خلاف ورزیوں کے…

سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے متاثرین 17 سال بعد بھی انصاف کے منتظر

سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کو 17 برس بیت گئے ، متاثرین آج بھی انصاف کیلئے دربدر ہیں۔ 18 فروری 2007 کو دہلی اور لاہور کے درمیان چلنے والی سمجھوتا ایکسپریس کو پانی پت کے مقام پر شرپسندوں کی جانب سے آگ لگائی گئی، سانحہ میں 43 پاکستانی، 10…

پاکستان نے افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کی تقرری کی حمایت کردی

پاکستان نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کی تقرری کی حمایت کردی ہے اور قطر میں افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی اہم کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے تحت اتوار کو شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں 20 ممالک…

امریکا کی غزہ میں جنگ بندی پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ رکوانے کی دھمکی

جنیوا: غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 20 فروری کو ہونے والی ووٹنگ کو امریکا نے ویٹو کرنے کی دھمکی دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 20 فروری کو ووٹنگ…

قطر؛ اقوام متحدہ کی میزبانی میں مذاکرات کیلیے طالبان نے شرائط رکھ دیں

کابل: قطر میں اقوام متحدہ کی میز بانی میں ہونے والے افغان مذاکرات میں شرکت کے لیے طالبان نے پیشگی شرائط رکھتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان شرائط کے پورا ہوئے بغیر مذاکرات سود مند ثابت نہیں ہوسکتے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے…

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتے بیچنا شروع کر دیے

امریکا کے سابق صدر اور آئندہ انتخابات کیلئے ریپلکن سے صدارتی نامینیشن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اب جوتے بیچنا بھی شروع کر دیے ہیں۔ سول فراڈ کیس میں نیویارک کی عدالت سے 35 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ملنے کے اگلے ہی دن ٹرمپ نے اپنی…

برازیلین صدر نے غزہ میں نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دیدی، صیہونی حکومت برہم

برازیل کے صدر نے غزہ میں نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایتھوپیامیں افریقی یونین کانفرنس سے برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا،…

فلسطینی اتھارٹی نے حماس سے اتحاد پر آمادگی ظاہر کردی

فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے اتحاد پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ جرمنی کے شہر میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ روس نے حماس سمیت فلسطین کے دیگر تمام گروپوں کو ماسکو مدعو…

نیدر لینڈز میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، پولیس پر اینٹوں سے حملے

نیدر لینڈز کے شہر ہیگ میں مظاہرین نے جھڑپوں میں پولیس پر اینٹوں سے حملے کیے اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیدر لینڈز کے دارالحکومت ہیگ میں پیش آیا جہاں ایریٹیریا  (مشرقی افریقا)…