سالانہ آرکائیو

2024

بشار حکومت کا خاتمہ، افغان طالبان کا شام کی اپوزیشن فورسز اور عوام کو مبارکباد

افغانستان میں طالبان حکومت نے شام میں بشار الاسد کے اقتدار سے خاتمے پر شامی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا اور صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں…

دمشق کی فوجی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں سیاسی قیدی رہا

صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق کے نواح میں فوجی جیل سے ہزاروں سیاسی قیدیوں کی رہائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ جیل سے رہائی پانے والوں میں سیکڑوں شامی خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم…

بشار الاسد شام چھوڑنے سے پہلے صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے، روسی حکام

روسی حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بشار الاسد شام چھوڑنے سے پہلے عہدہ صدارت سےمستعفی ہوگئے تھے۔ روسی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ بشار الاسد نے صدارتی محل چھوڑتے ہوئےاقتدار کی پرامن منتقلی کی ہدایت دی تھی۔ روسی حکام کا مزید کہنا ہے…

بشار حکومت کا خاتمہ: 18 سال کی عمر میں شامی جیل میں جانے والا لڑکا 57 سال کی عمر میں جیل سے باہر…

شام میں اپوزیشن فورسز کی جانب سے حکومت کا کنٹرول سنبھالنے اور صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار کے بعد سیاسی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے برطانوی اخبار نے 39 سال سے شامی جیل میں قید ایک سیاسی قیدی کی رہائی کا واقعہ رپورٹ…

حال ہی میں انجینیئرز نے ہاتھوں کے سائز کے برابر تھری ڈی پرنٹر متعارف کروایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک نیا تھری ڈی پرنٹر جس کا سائز صرف چند ملی میٹر ہے حسب ضرورت اشیاء تیار کرنے کا ایک نیا اور آسان طریقہ پیش کرتا ہے۔ سائنس دانوں نے لائٹ: سائنس اینڈ ایپلی کیشنز نامی جریدے میں رپورٹ کیا ہے کہ یہ انتہائی چھوٹا پرنٹر ایک…

آج موسمیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج موسمیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے جو گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کے حل کو تلاش کرنے کی اشد ضرورت پر زور دیتا ہے۔ 8 دسمبر غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ذریعہ 2017 میں مختص کیا گیا تھا جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں دنیا کی…

چیٹ جی بی ٹی کا نیا ورژن متعارف

چیٹ جی پی ٹی کے تخلیق کار اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن لانچ کردیا ہے۔ اوپن اے آئی نے اپنے مشہور چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کا ایک نیا ورژن لانچ کیا جس کی قیمت 200 ڈارلز فی مہینہ ہے جسے انجینئرنگ کے شعبوں اور تحقیق کے لیے استعمال کیا…

زمین پر پانی کیسے آیا؟ سائنس دانوں کا دلچسپ انکشاف

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ زمین کے ابتدائی وقت میں ممکنہ طور پر دمدار ستارے پانی کی موجودگی کا سبب ہوسکتے ہیں۔ تقریباً 4.6 ارب برس قبل جب دنیا وجود میں آئی تو اس وقت کچھ پانی گیس اور دھول میں موجود تھا، اگرچہ اس کی بڑی مقدار سورج کی شدید…

انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے سب زیادہ متاثر ہوئے، رپورٹ

ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے پر شہری پریشان ہیں اور سب سے زیادہ آن لائن کاروبار کرنے والے متاثر ہوئے ہیں جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق…

سندھ کے انفرااسٹرکچر قابل تجدید توانائی منصوبوں میں اٹلی کا اظہار دلچسپی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اطالوی وزارت دفاع کے سینیئر مشیر فرانسسکو ماریا ٹالو کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی جس میں تجارت، تعلیم ، کلچر اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری…