پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کانیاریکارڈ ،5 بلند چوٹیاں سر کرلیں
کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا
لاہور(شوریٰ نیوز)پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کانیاریکارڈ ،5 بلند چوٹیاں سر کرلیں،کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے پاکستان میں موجود تمام پانچ ( 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں) سر کرلیں، وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔نائلہ نے یہ کارنامہ 8051 میٹر بلند براڈ پیک سر کرکے سر انجام دیا ہے ، براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند چوٹی ہے۔نائلہ کیانی نے حال ہی میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے تاریخ رقم کی تھی، نائلہ کیانی رواں سال 2023 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی بین الاقوامی کوہ پیما ہیں ۔اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے پاس تھا، جنہوں نے 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا۔پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے اس سے قبل پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کررکھا ہے۔