قومی کرکٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے

0 100

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے۔

سدرہ امین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے والد کی اطلاع دی گئی، ساتھ ہی کرکٹر کی جانب سے والد کی مغفرت کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

قومی کرکٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے

سدرہ امین نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان شاء اللہ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.