کیا حسیب اللہ ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے دستیاب ہوں گے؟

0 106

پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ کے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے مکمل فٹ ہونے کا قوی امکان ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی۔

ذرائع کےمطابق حسیب اللہ کے دائیں ہاتھ کے ٹشوز متاثر ہوئے تھے، ان کے زخم پر ٹانکےلگانے کے بعد ڈاکٹر نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

حسیب اللہ اب تیزی سے روبصحت ہیں اور امکان ہے کہ وہ ملتان میں 25 جنوری کو شیڈول دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوسکیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.