جنوبی افریقا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، اہم فاسٹ بولرز کی واپسی

0 108

جنوبی افریقا نے بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی جس کے لیے ٹیموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو جنوبی افریقا نے بھی اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا جس کی قیادت ٹمبا باووماکریں گے۔

جنوبی افریقی ٹیم میں 2 اہم فاسٹ بولرز اینرک نوکیا اور لونگی نگیڈی کی واپسی ہوئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ میں کپتان ٹمبا باووما، وین ڈر ڈوسن ، ٹونی ڈی زورزی ، ایڈین مارکرم،ہینرک کلاسن ، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو یانسن،کگیسو رباڈا، کیشو مہاراج ، لونگی نگیڈی،تبریز شمسی ، ٹرسٹن اسٹبس ، ریان ریکلٹن اور اینرک نوکیا شامل ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ، نیوزی لینڈ ، بنگلا دیش، افغانستان، آسٹریلیا بھی اپنے اسکواڈز کا اعلان کر چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.