ایف اے کپ: مانچسٹر یونائیٹڈ کی آرسنل کو پنالٹی ککس پر شکست

0 102

ایف اے کپ فٹ بال کے تیسرے راؤنڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر پانچ تین کے سکور سے ہرا کر چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا جبکہ آرسنل نے اس دوران پنالٹی کک ضائع کی اور جیت کا موقع گنوا دیا۔

ایف اے کپ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے گولز کی بھر مار کر دی، مانچسٹر سٹی نے سالفورڈ سٹی کے خلاف میچ میں 8 گول داغ دیئے، جیمز میکٹی نے ہیٹرک کی، مانچسٹر سٹی نے سالفورڈ سٹی کو آٹھ صفر سے شکست دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.