ٹائی سن فیوری کا ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان

0 122

برطانوی ہیوی ویٹ باکسر ٹائی سن فیوری نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائی سن فیوری نے ویڈیو پوسٹ میں باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

36سالہ برطانوی ہیوی ویٹ باکسر ایک ماہ قبل یوکرینی باکسر الیگزینڈر سے شکست کھا گئے تھے۔

یاد رہے کہ ٹائی سن فیوری 2008 سے باکسنگ کے کھیل سے وابستہ ہیں، انہوں نے اس سے قبل 2022 میں بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.