چیمپیئنز ٹرافی افتتاحی تقریب؛ پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائٹ پاسٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری

0 121

سول ایوی ایشن نے چیمپیئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائٹ پاسٹ کے تناظر میں اہم ہدایات جاری کر دیں۔

سی اے اے کے مطابق فلائی پاسٹ کے متعلق ایئرلائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایات جاری کر دیں۔

پاک فضائیہ کے طیارے 19 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، اس دوران کراچی ایئر پورٹ آنے والی کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور کمرشل پروازوں کو اضافی فیول رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پہلی بار چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوگا اور اس دوران مخصوص ایئر کوریڈور بند ہوگا۔

نوٹم کے مطابق مخصوص کوریڈور فلائی پاسٹ اور اس کی ریہرسل کے لیے 17 سے 19 فروری دوپہر ڈھائی بجے سے تین بجے تک مصروف رہے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.