کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی بنگلہ دیش پہنچ گئی، پدما برج پر رونمائی
ٹرافی صبح 9 سے 12 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں نمائش کیلیے رکھی جائے گی
ڈھاکا (شوریٰ نیوز) کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی بنگلہ دیش کے پدما برج پر رونمائی کی گئی۔ورلڈکپ ٹرافی 3 روزہ ٹور پر بنگلہ دیش پہنچ گئی، جہاں پر پہلے ہی روز اسے پدما برج پر لے جایا گیا، وہاں آفیشل فوٹو سیشن ہوا، آج ٹرافی صبح 9 سے 12 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں نمائش کیلیے رکھی جائے گی۔