ٹرافی؛ بھارت گروپ مرحلے سے باہر ہوجائے گا”

0 115

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کی پیشگوئی کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ نیوزی لینڈ گروپ اے میں سب سے زیادہ متوازن ٹیم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ بھارتی گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکے گی۔

انکا کہنا تھا کہ جسپریت بمراہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھارت کو بڑا نقصان ہوا ہے جبکہ محمد شامی بھی انجری سے واپس آئے ہیں تو انکے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات زیادہ نہیں۔

محمد عامر نے کہا کہ گروپ اے سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گی۔

سابق کرکٹر نے ایک اور پیشگوئی کی کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دبئی میں گروپ میچ کے دوران بھارت کو شکست دے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.