بھارتی بلے باز کے تعارف کرانے پر وسیم اکرم کا دلچسپ جواب

0 100

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد جارح مزاج بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کے ساتھ دبئی میں ہونے والی ملاقات کا احوال سنا دیا۔

وسیم اکرم نے ایک نشریات میں بتایا کہ ان کی ابھیشیک شرما سے ملاقات دبئی میں ہوئی۔ وہ ابھیشیک کو نہیں پہچانے تو وہ نوجوان خود ان کے پاس آیا اور کہا ’میں ابھیشیک شرما ہوں‘۔ تو انہوں نے کہا وہی ابھیشیک شرما جس نے مار مار کے انگلینڈ کا دُنبہ بنایا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ انہوں نے ابھیشیک کی بیٹنگ کی کچھ کلپس دیکھی ہیں، اس لڑکے کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے ابھیشیک کو صرف ایک بات کہی کہ ابھی یہ شروعات ہے، وہ یہ سوچیں کہ انہیں اپنے ملک کے لیے 15-20 سال مزید کھیلنا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے ابھیشیک کی اننگز دیکھی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ وہ ایک بہترین ہارڈ ہٹنگ بلے باز ہے۔ اس کو صرف اپنے کھیل پر فوکس رکھنے کی ضرورت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.