جرمنی نے پاکستان کو شکست دیکر جونیئر ہاکی سیریز 0-4 سے جیت لی

0 105

پاکستان جرمن فرینڈشپ جونیئرہاکی سیریزمیں جرمنی نے آخری میچ میں پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی۔

اسلام آباد میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی طرف دے واحد گول دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے کیا۔

آخری میچ میں وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد اور پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔جبکہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ، سیکریٹری آرمی اسپورٹس بورڈ کرنل نبیل رانا بھی شریک ہوئے۔

سیریز کے ابتدائی تین میچز لاہور جبکہ آخری میچ اسلام آباد میں کھیلا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.