وینس ولیمز سنسناٹی اوپن ٹینس کے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

0 225

اوہائیو(شوریٰ نیوز)امریکا کی نامور ٹینس سٹار وینس ولیمز سنسناٹی اوپن ٹینس کے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں 43 سالہ امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا کوڈرمیٹووا کو شکست دے کر ایونٹ کا نہ صرف فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، جس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں وینس ولیمز نے دلچسپ مقابلے کے بعد حریف روسی کھلاڑی ویرونیکا کوڈرمیٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ وینس ولیمز نے ویرونیکا کوڈرمیٹووا کو ہرا کر چار سال میں سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔سات بار کی میجر ویمنز سنگلز ٹائٹلز کی چیمپئن امریکی تجربہ کار وینس ولیمز نے تین سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار کسی امریکی ٹورنامنٹ میں جیت کا جشن مناتے ہوئے مسکراہٹ بکھیری ۔ مجھے یہ کھیل پسند ہےاور میں ایسے ہی کھیلتی ہوں ، وہ خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 533ویں نمبر پر موجود ہیں۔وینس ولیمز کا دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ چین کی کنوین ژینگ یا بیلاروس کی علیکسندرا ساسنووچ سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.