90 کی دہائی کے کھلاڑیوں کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی: انضمام

0 115

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ 90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہناتھاکہ پاکستان ٹیم کچھ مہینوں سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی، بہت زیادہ تبدیلیوں کے بجائے بیٹھ کر سوچیں کہاں غلطی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تبدیلیاں ہوں گی تو کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں ملے گا اور صورتحال یہی رہےگی، منیجمنٹ اور کھلاڑیوں پراعتمادکریں اور غلطیوں کا اندازہ لگائیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھاکہ بار بار کوچز اور کھلاڑی تبدیل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی۔ بابر اعظم سے متعلق انضمام الحق کا کہنا تھاکہ بابراعظم بڑا پلیئر ہے، بیڈ پیچ سب پر آتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.