بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، اسپتال داخل

0 112

بنگلا دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو لیگ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر فوری اسپتال داخل کیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی جا رہی ہے۔

تمیم اقبال کو ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔

ابتدائی طور پر تمیم کی اسپتال منتقلی کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا تاہم ہیلی کاپٹر کی اڑان کے مسئلے کی وجہ سے انہیں قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

واقعہ ٹاس کے فوراً بعد 50 اوورز کے میچ کی پہلی اننگز میں پیش آیا تمیم اقبال محمڈن اور شائن پوکر کے درمیان میچ کی پہلی اننگز میں فیلڈنگ کر رہے تھے۔

تمیم اقبال نے بنگلا دیش کے لیے 70 ٹیسٹ، 243 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.