پاکستان کے نور زمان نے لیورپول میں ہونیوالی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

0 125

پاکستان کے نور زمان نے لیورپول میں ہونیوالی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نور زمان نے لیورپول میں ہونیوالی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

15 ہزار ڈالر کی انعامی رقم والے لیورپول کرکٹ کلب اوپن کے فائنل میں نور نے ٹاپ سیڈ پلئیر کو شکست دی اور اسکاٹ لینڈ کے روری اسٹیورٹ کے خلاف بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے کامیابی حاصل کی۔

44 منٹ جاری رہنے والے میچ میں نور کی جیت کا اسکور 9-11، 10-12 اور 8-11 رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.