باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا

0 108

پاکستان باکسنگ فیڈریشن ہر سال 27 اگست کو باکسنگ کے عالمی دن کے موقع پر نمائشی مقابلوں کا اہتمام کرتی ہے، مقابلوں کے اختتام پر انعامات دیئے جاتے ہیں۔

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفر آباد اور گلگت سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں بھی مقابلے منعقد ہوتے ہیں،جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔

ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.