سید سسٹرز نامی قومی ویمن گالفرز کی امریکا میں غیرمعمولی کارکردگی
سید سسٹرز کے نام سے معروف امریکا میں زیر تعلیم قومی ویمن گالفرز نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کردیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے قومی ویمن گالف کھلاڑی دانیہ سید اور ان کی چھوٹی بہن ابیہا سید نے بلن کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹرل ڈسٹرکٹ گالف چیمپئن شپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
دانیہ نے دوسری اور ابیہا نے ساتویں پوزیشن حاصل کرکے اپنی ٹیم کو ڈویژن ون ویمن گالف چیمپئن شپ میں رسائی دلوادی۔
چیمپئن شپ 12 مئی سے کنساس میں شروع ہورہی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی ویمن چیمپئن رہنے والی سید سسٹرز مکمل اسکالرشپس پر امریکا میں زیر تعلیم ہیں اور گالف میں شاندار کامیابیوں کے ذریعے پاکستان کا سر فخرسے بلند کر رہی ہیں۔