پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز میچ بغیر نتیجہ ختم
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ایونٹ کے 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے 11.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے جب بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔
تاہم، مسلسل بارش کے باعث کھیل کو منسوخ کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
اسکواڈ:
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، ٹام کرن، آصف آفریدی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، محمد عامر، محمد وسیم (جونیئر)، ابرار احمد، فہیم اشرف، محمد زیشان، خرم شہزاد