پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی پر رضوان بھی بول اُٹھے

0 10

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنا ردعمل دیدیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور مجھے نہیں پتا پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا چل رہا ہے، خود کو سوشل میڈیا سے دور رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب ویرات کوہلی اور جوروٹ سے ملتے ہیں تو ہم کرکٹ فیملی کی طرح ملتے ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں سے سیکھتے ہیں اور ہم بھی انہیں بتاتے ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں یہ کہوں کہ مجھ پر پریشر نہیں یہ جھوٹ ہوگا، پاکستان ٹیم کا دباؤ ہے، میں ٹیم کا کپتان ہوں لوگ دیکھ رہے ہیں اور اس کا دباؤ ہے، ملتان ٹیم کا دباؤ بھی ہے ہمیں یہ دباؤ لینا چاہیے، اپنی غلطیوں کو دور کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ متان سلطانز کی ٹیم مسلسل شکستوں کے باعث پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں ٹاپ فور میں شامل ہونے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

ملتان سلطانز نے ایونٹ میں ابتک 8 میچز میں محض ایک کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انہیں 7 شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.