آئی پی ایل سے اچانک روانگی، جنوبی افریقی بولر کا منشیات سے متعلق بڑا اعتراف

0 4

جنوبی افریقی فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا نے منشیات کے استعمال کا ٹیسٹ مثبت آنے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے وقتی معطلی کا اعتراف کرلیا۔

گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر معطلی کے بعد تین اپریل کو آئی پی ایل کے دوران ہی واپس جنوبی افریقا چلے گئے تھے۔ ان کی روانگی پر ان کی فرنچائز کا کہنا تھا کہ وہ کسی ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس وطن گئے ہیں اور ان کی بھارت واپسی کے متعلق کوئی بات حتمی نہیں ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹرز ایسوسی ایشن (SACA) کے ذریعے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیگیسو رباڈا نے اپنے عمل کے لیے معافی مانگی اور کھیل کا دوبارہ حصہ بننے کے عزم کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے دوران ان کی جنوبی افریقا واپسی کو جیسا کہ ذاتی وجوہات بتایا گیا، دراصل ایسا منشیات کے ٹیسٹ میں نتائج ان کے خلاف آنےکی وجہ سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سب لوگ جن کو انہوں نے مایوس کیا ان سے تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.