پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلے گئے ایونٹ کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے 109 رنز کا ہدف 13 اوور میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کی۔
زلمی کی جانب سے صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میکس برائنٹ 38 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان بابر اعظم 8 اور مچل اوون 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔محمد حارث 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے 2 جبکہ ڈیوڈ ولی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کی ٹیم 19.1 اوور میں 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سلطانز کیجانب سے شائی ہوپ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ طیب طاہر 22، کپتان محمد رضوان 17، محمد حسنین 11، یاسر خان 10، ڈیوڈ ولی 8، محمد عامر برکی 3، عبید شاہ 3، شاہد عزیز 1 اور ایشٹن ٹرنر 0 کے افرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
فیصل اکرم 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے
زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 3، معاذ صداقت اور لیوک ووڈ نے 2، 2 جبکہ علی رضا، صائم ایوب اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اسکواڈ:
ملتان سلطان : یاسر خان, محمد رضوان( کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، طیب طاہر، محمد عامر برکی، ایشٹن ٹرنر، شاہد عزیز، ڈیوڈ ویلی، فیصل اکرم، محمد حسنین، عبید شاہ
پشاور زلمی: مچل اوون، صائم ایوب، بابر عظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، علی رضا