ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) اور ایکسٹریم چیمپئن شپ ریسلنگ (ای سی ڈبلیو) کے سابق پروفیشنل ریسلر سابو 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
آل ایلیٹ وریسلنگ (اے ای ڈبلیو) نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں ریٹائرڈ ریسلر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ اے ای ڈبلیو اور ریسلنگ کی دنیا سابو کی موت پر غم کا اظہار کرتی ہے۔
پوسٹ میں مزید بتایا گیا ’باربڈ وائر سے لے کر ہائی رسک لمحات تک سابو نے پروفیشنل ریسلنگ کے لیے سب کچھ کیا۔ ہمارے احساسات ان کے خاندان، دوست اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔‘
تاہم، سابو کی موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔