کھیلوں کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے: سید طاہر علی شاہ
پولینڈ میں گرینڈ اوورسیز پاکستانی الائنس کے صدر اور پاکستان ہاکی کے سابق کھلاڑی سید طاہر علی شاہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاکی کے قومی کھیل کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے ہاکی فیڈریشن کے موجودہ صدر طارق مسوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیڑھ سال میں پاکستان ہاکی میں پیسہ لانے کے بجائے ایک کروڑ سے زیادہ ٹی اے ڈی اے کی شکل میں لے چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے قومی کھیل ہاکی کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے کہ غیر پروفیشنل آدمی کو پاکستان ہاکی کا صدر نامزد کیا گیا۔
انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے پھر ہی ہمارا قومی کھیل ترقی کر سکتا ہے۔