سینٹرل کنٹریکٹس؛ فخر، صائم، حسن کی واپسی کا امکان

0 5

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہورہے ہیں، نئے کنٹریکٹس کی تیاری کیلئے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض کھلاڑیوں کی کیٹگریز میں ردوبدل یقینی ہے، اوپنر صائم ایوب کو بی کیٹگری میں ترقی ملنے کا امکان ہے جبکہ جارح مزاج فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کی بھی واپسی متوقع ہے۔

گزشتہ برس 25 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیئے گئے تھے، نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں جبکہ اسی طرح ڈومیسٹک پرفارمرز کو ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری میں بابراعظم، محمد رضوان شامل ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور شان مسعود بی کیٹگری حصہ تھے۔

سی کیٹگری میں عبداللہ شفیق، ابراراحمد، حارث روف، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاداب خان شامل تھے۔

سینٹرل کنٹریکٹ معاملات پر چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید، ڈائِریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈآئڑیکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی، ڈآئریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ ، سی ایف او جاوید مرتضی فائنل رپورٹ تیار کرکے پی بی سی چیئرمین محسن نقوی کو پیش کریں گے۔

بعدازاں چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ہوگا۔

خیال رہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف کے دور میں 3 سال کیلئے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا فنانشل اسٹرکچر تیار کیا گیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.