پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے زلمی کو شکست دے کر پلے آف کیلیے کوالیفائی کرلیا

0 7

پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے 29ویں گروپ میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

راولپنڈی میں آندھی اور بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس تاخیر سے ہوا جس کے بعد اوورز کو 20 کے بجائے ایک اننگز میں 13 تک محدود کیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان کی 60 رنز کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت زلمی کو مقررہ 13 اوورز میں جیت کیلیے 150 رنز کا ہدف دیا تھا۔

زلمی کی دعوت پر لاہور قلندرز کا بیٹنگ کا آغاز اچھا رہا اور 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز نے دھواں دار بیٹنگ کی اور مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ فخر زمان 60 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

زلمی کے احمد دانیال، رضا اور ڈینئیل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور کے کھلاڑیوں کی خراب فیلڈنگ کی وجہ سے قنلدرز کے کھلاڑیوں کو فائدہ بھی ملا۔

پشاور زلمی بیٹنگ

پشاور زلمی نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز سستی کے ساتھ کیا اور 20 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب پویلین لوٹ گئے، پھر 35 کے مجموعی اسکور پر محمد حارث بھی آؤٹ ہوگئے۔

زلمی کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹک سکا اور صرف 53 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹی، اس کے بعد بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور مقررہ 13 اوورز میں پشاور زلمی کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 رنز ہی بناسکی۔

زلمی کی جانب سے سب سے زیادہ 26 رنز ڈینیئل سیمز نے بنائے جبکہ احمد دانیال 24 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے اور 6 کھلاڑی تو ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

قلندرز کے سلمان مرزا نے 4، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ سکندر رضا اور حارث رؤف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.