پاکستان اور بھارت کے ویٹ لفٹرز قطر میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے

0 109

پاکستان اور بھارت کے مرد اور خواتین ویٹ لفٹرز قطر میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

پہلی ماسٹر ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے قومی دستہ کراچی سے قطر کے شہر دوحا پہنچ گیا۔

دس رکنی قومی دستے میں تین آفیشلز سمیت تین خواتین اور چار مرد ویٹ لفٹر شامل ہیں، 27 تا 31 مئی دوحا میں منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 25 ممالک شرکت کررہے ہیں۔

قومی ٹیم میں نیلم ریاض، نادیہ مقصود، سیبل سہیل ، رشید خان، عبدالمالک، کاشف ریحان محمد اقبال شامل ہیں، سید منور حسین زیدی، عمر جاوید اور ارشد خان آفیشلز ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.