پاکستان فٹبال فیڈریشن کو نیا صدر مل گیا

0 19

سید محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایف ایف کے انتخابات میں صدر کا مقابلہ سید محسن گیلانی اور طحہ علی زئی کے مابین ہوئے، جہاں محسن گیلانی نے 13 جبکہ طحہ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کیے۔

اس سے قبل سید محسن گیلانی فیفا میں ڈویلپمنٹ آفیسر کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔

پی ایف ایف کانگریس کے 24 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پی ایف ایف کے 3 نائب صدور اور دوسرے عہدوں کیلئے اتنخابی عمل ابھی جاری ہے۔

انتخابی عمل کی نگرانی آن لائن سسٹم کے ذریعے فیفا اور اے ایف سی وفد نے کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.