اسپورٹس پریزینٹر کی آئی پی ایل میں کھلاڑی کو ڈیٹ کرنے کی خبریں

0 23

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھارتی نژاد کینیڈین ماڈل یشا ساگر کی دہلی کیپٹلز کے کھلاڑی سے ڈیٹنگ کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کو سپورٹ کرنیوالی بھارتی نژاد کینیڈین ماڈل یشا ساگر کو متعدد مواقعوں پر ڈگ آؤٹ میں کھلاڑیوں کی فیملیز کیساتھ بیٹھے دیکھا گیا جس نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ وہ کیا کسی کرکٹر کو ڈیٹ کررہی ہیں۔

ماڈل اور اسپورٹس پریزینٹر کیساتھ دہلی کیپٹلز کے کسی کھلاڑی کو باضابطہ طور نہیں دیکھا گیا تاہم میچز کے دوران انکی مسلسل سپورٹ پر انہیں شَک کی نگاہوں سے دیکھا جارہا ہے۔

کینیڈین ماڈل یشا ساگر 14 دسمبر 1996 کو لدھیانہ، پنجاب، ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ لدھیانہ کے خالصہ کالج سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ٹورنٹو، کینیڈا منتقل ہوگئیں اور اعلیٰ تعلیم وہیں حاصل کی۔

انہوں نے 2017 میں پنجابی میوزک انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ پنجابی، ہندی اور تیلگو زبانوں میں 30 سے ​​زیادہ میوزک ویڈیوز میں نظر آ چکی ہیں۔

ماڈلنگ اور اداکاری کے علاوہ، وہ فٹنس انفلوئنسر بھی ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انکے 1.2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.